گزشتہ سال چین کی جانب سے بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد دنیا میں سرفہرست رہی : عالمی تنظیم برائے حقوق املاک دانش

2020-04-08 12:59:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی تنظیم برائے حقوق املاک دانش نے سات تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو ہزار انیس میں " پیٹنٹ تعاون کےمعاہدے " کے تحت بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد کے لحاظ سے چین امریکہ سے تجاوز کر کے سرفہرست آگیا ہے ۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے سات تاریخ کو جاری کئے گئے اخباری اعلامیئے کے مطابق گزشتہ سال چین کی جانب سے پیش کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 58990 رہی جبکہ امریکہ کی جانب سے یہ تعداد 57840 تھی ۔یاد رہے کہ سنہ انیس سو ننانوے میں اس تنظیم کو چین کی طرف سے پیش کردہ 276 پیٹنٹ درخواستیں موصول ہوئی تھیں لیکن بیس سال کے بعد اس تعداد میں دو سو گنا اضافہ ہوا ہے ۔ تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گوری کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ تخلیق اور ایجادات کا مرکز مشرق کی جانب منتقل ہوا ہے ۔ ایشیا کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں کی تعداد کل تعداد کے نصف حصے سے زائد ہو گئی ہے ۔

شیئر

Related stories