دنیا بھر میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد بارہ لاکھ ستر ہزار تک جاپہنچی ہے
2020-04-08 13:02:37
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق سات تاریخ کی صبح دس بجے تک دنیا بھر میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1279722 ہوگئی ہے۔ جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 68766کیسز زیادہ ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 72616 ہے . جس میں گزشتہ روز سے 5020 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ وبا سب سے سنگین شکار ہونے والےخطے یورپ میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 686338 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 52803 ہے۔