دنیا بھر میں کووڈ-19 کے 73639 نئے کیسز کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 اپریل کو وسطی یورپی وقت کے مطابق صبح دس بجے تک چین سے باہر 73553 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے یوں چین سے باہرمتاثر افراد کی تعداد 1270204 تک پہنچ گئی ہے۔ چین سے باہر اموات کی تعداد بھی 75893 ہو چکی ہے۔
وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ خطے یورپ میں کووڈ-19 کے 720219 کیسز موجود ہیں جن میں سے 57369 وفات پاچکے ہیں۔
دوسری طرف بحرالکاہل میں موجود امریکی بحری بیڑے میں شامل چار طیارہ بردار بحری جہازوں پر بھی کووڈ-19 سے متاثرہ اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ان جہازوں میں "ریگن"، "روزویلٹ"، "نمٹز" اور "کارل ونسٹ" شامل۔ ان جہازوں پر موجود عملے کی ایک بڑی تعداد کو مشکوک علامات کی وجہ سے زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ آٹھ اپریل تک ایک بحری جہاز"روزویلٹ " کےتقریباً 5000 عملے کے ارکان میں سے 300 کووڈ-19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔