بین الاقوامی اداروں کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے لئے حمایت کا اظہار

2020-04-09 12:39:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے آتھ تاریخ کو جاری اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت کی حمایت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب یکجہتی کا وقت ہے ۔ عالمی برادری کو وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے نقصان دہ نتائج میں کمی کے لیے تعاون درکار ہے ۔

اس کے علاوہ افریقی یونین نے بھی آٹھ تاریخ کو پوری دنیا سے متحد ہوتے ہوئے وبا کے خلاف مقابلہ کرنے کی اپیل کی ۔ افریقی یونین کے موجودہ چیئرمین ، جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے انسداد وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت کی نمایاں کارگردگی کی تعریف کی اور ادارے کے لئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے آٹھ تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاسی نوعیت کے نوول کورونا وائرس کو تنہائی رکھا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کا اپنے سیاسی مقاصد کے لیے نہ استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی وبا کا مشترکہ مقابلہ سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories