امریکہ کے روس مخالف بیانات بے بنیاد اور غیر اخلاقی ہیں، روسی وزارت خارجہ

2020-04-10 12:23:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان زاہرووا نے نو تاریخ کو معمول کی ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے روس پر وبا سے متعلق معلومات چھپانے کے الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں امریکی ذرائع ابلاغ اور اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے روس پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جو ایک غیر اخلاقی حرکت ہے۔

اس کے تناظر میں روس نے امریکی وزارت خارجہ سے حقائق پر مبنی ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیاتاہم تاحال روس کو امریکہ کی جانب سے کوئی مناسب وضاحت اور ثبوت موصول نہیں ہوئے۔

محترمہ زاہرووا نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا وبا کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ایسی صورتحال میں امریکہ کی جانب روس پر عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات ایک غیر اخلاقی حرکت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ میں نوول کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ امریکی شہری خوفزدہ ہیں ۔ امریکی حکومت اپنے سیاسی مقصد کے لیے لوگوں کے خیالات کو قابو کر رہی ہے ۔ یہ نا قابل قبول اور خطرناک عمل ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد معطل کرنے کا جو بیان دیا ہے، وہ بھی ایک غیر تعمیری اورنا مناسب اقدام ہے۔ انہوں نے امریکہ سے اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کا مطالبہ کیا ۔


شیئر

Related stories