وائٹ ہاوس ملکی سطح پر تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے "قربانی کے بکروں" کی تلاش میں: امریکی میڈیا
2020-04-11 17:21:35
امریکہ کے خبررساں ادارے اے پی نے نو تاریخ کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس وبا کے خلاف اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے "دوسروں پر ملبہ ڈالنے"کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 سے نمٹنے میں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے امریکی صدر دوسروں پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کوشش میں مزید تیزی کی ایک وجہ سات ماہ بعد صدارتی انتخابات کا انعقاد بھی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے دوسروں پر الزام تراشی کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے جبکہ اس فہرست میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنرز ،میڈیا ،سابق اوباما حکومت،چین حتیٰ کہ ڈبلیو ایچ او بھی شامل ہے۔
لیکن شائد ٹرمپ کا اس میں کوئی قصور نہیں