امریکہ ،روس اور سعودی عرب کا تیل کی منڈیوں کو مستحکم رکھنے پر اتفاق

2020-04-11 17:34:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو تاریخ کو روسی صدر کے پریس دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ،امریکہ اور سعودی عرب نے تیل کی منڈیوں کو مستحکم رکھنے اور تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو سے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو ممکنہ حد تک کم رکھنے لیے مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں مذکورہ پیش رفت ہوئی ہے۔

اس سے قبل تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم "اوپیک" اور روس کی قیادت میں اُس کے اتحادی گروپ "اوپیک پلس" کی جانب سے ایک ویڈیو کانفرنس میں تیل کی پیداواری سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے خیال میں روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق ہو جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی قیمت کے حوالے سے جاری محاز آرائی سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ کووڈ۔19 کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے


شیئر

Related stories