چند یورپی ممالک میں کووڈ-19 کے پھیلاو میں سست روی کا خوش آئند رجحان

2020-04-11 17:40:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نےدس تاریخ کو جینیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک میں کووڈ-19 کے پھیلاو میں سست روی دیکھی گئی ہے ۔ اس وقت چند ممالک لاک ڈاون سمیت انسداد وبا کے دیگر اقدامات میں نرمی یا خاتمے کا سوچ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے خیال میں ایسا کرنے سے وبا کے دوبارہ پھیلاو کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ ممالک اور علاقوں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ افریقہ کے دیہی علاقوں تک وائرس پھیل چکا ہے جبکہ سولہ ممالک کو وسیع پیمانے پر وائرس کے پھیلاو کا بدستور سامنا ہے ۔ اس سے صحت عامہ کے مقامی نظام کو مزید مشکلات درپیش ہوں گی ۔


شیئر

Related stories