عالمی سیاستدانوں اور ماہرین کی بین الاقوامی تعاون کے فروغ سے انسداد وبا کی اپیل
حالیہ دنوں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سمیت165 سابق سیاستدانوں اور ماہرین کی جانب سے جی ٹونٹی گروپ کے لیے تجاویز سامنے آئی ہیں ۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وبا کے باعث عالمی صحت عامہ اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں فوری بین الاقوامی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ تجاویز میں انسداد وبا کے لیے عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار کی حمایت کی گئی ہے جبکہ عالمی معیشت کی بحالی کے لیےہنگامی اقدامات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تمام مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اس بحران کے حل کے لیے عالمی لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ اگر صحت عامہ کی موجودہ ہنگامی صورتحال کو موئثر طور پر کنٹرول نہ کیا گیا تو معیشت کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ صرف ایک ملک سے وبا کو شکست نہیں دی جا سکتی ہے بلکہ تمام ممالک میں انسداد وبا سے ہی ، دنیا میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہے ۔ لہذا تمام ممالک "گلوبل ایمرجنسی پریپرئرڈنس اینڈمانیٹرنگ کمیٹی" کے لیے اپنے وعدوں کے مطابق آٹھ ارب ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کریں ، صحت عامہ کے کمزور نظام کے حامل ممالک کو پینتیس ارب ڈالرز مالیت کی امداد فراہم کی جائے ، قومی ہیلتھ ورکرز کے لیے سبسڈیز میں اضافہ کیا جائے ۔ تجاویز کے مطابق موجودہ عالمی اقتصادی مسائل کے حل کے لیے ایک عالمگیر منصوبہ ترتیب دیا جائے تاکہ عالمی اقتصادی بحران سے بچا جا سکے