وائرس کو وو ہان سے منسلک کرنے پر معروف سائنسی جریدے " دی نیچر" کا اظہار ندامت

2020-04-11 19:11:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے " دی نیچر "نے کووڈ-۱۹ کو چین اور وو ہان سے منسلک کرنے پر مسسل تین روز تک معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہے۔سات ،آٹھ اور نو تاریخ کو "دی نیچر "نے اپنی ویب سائٹ ، بین الاقوامی سوشل میڈیا پوسٹ اور چینی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ہی مضمون شایع کیا جس کا عنوان رہا "کووڈ-۱۹ کے حوالے سے تہمت تراشی بند کی جائے" ۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ دی نیچر نے آغاز میں کووڈ-۱۹ کو چین اور وو ہان سے منسلک کیا تھا اور ہم اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئَے معذرت خواہ ہیں۔

مضمون کے مطابق کووڈ-۱۹ کے حوالے سے تہمت تراشی سے مخصوص گروہوں اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں: دنیا میں ایشیائی لوگ نسلی امتیازی سلوک کا نشانہ بنے ہیں، بیرونی ممالک میں زیر تعلیم چینی طلباء کی ایک بڑی تعداد کو نسلی امتیاز اور غیریقینی کا سامنا رہا ہے،جامعات اور کالجز کو چین سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے طلباء کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مضمون میں تشویش ظاہر کی گئی کہ عالمگیریت کے دور میں کوئی شخص یا ملک تنہا نہیں رہ سکتا ہے ۔اگر نسلی امتیازی اور متعصب نظریات کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا گیا تو انسانیت کو کورونا وائرس کے علاوہ دیگر دشمنوں کا بھی سامنا ہو گا


شیئر

Related stories