امریکہ میں نوول کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین
دس اپریل تک امریکہ میں کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی اٹھارہ ہزار سے زیادہ ہے۔صرف نیو یارک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد دنیا کے سبھی ممالک سے تجاوز کر چکی ہے۔ دس اپریل کو امریکی نشریاتی ادارے " اے بی سی " نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نیویارک کی ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں ناکافی گنجائش کے باعث لا وارث لاشوں کی نیو یارک کے ایک مضافاتی جزیرے " ہارٹ آئی لینڈ" میں اجتماعی تدفین کی جا رہی ہے۔یقینی طور پر ایسا کرنا باعث دکھ ہے۔
واکس کی ایک رپورٹ میں غیرسرکاری امریکی تنظیم " ٹرم انسٹیٹیوٹ" کے چار اپریل کو جاری سروے سے متعلق بتایا گیا کہ ملک میں وبائی صورتحال کے پہلے ماہ کے دوران تقریباً تینتالیس ہزار طبی عملے کو برطرف کیا گیا۔ ایسا اقدام انتہائی نا معقول ہے کیونکہ تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ بدترین اقتصادی صورتحال میں بھی طبی عملے کو روزگار سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔ لیکن اس وبائی صورتحال کے باعث ملک میں بےروزگار ہونے والا طبی عملہ تقریباً تیس برسوں کی بلند ترین شرح پر ہے۔