واشنگٹن پوسٹ کے ایک تحقیقی مضمون میں وبا کے خلاف امریکی حکومت کی نااہلی عیاں

2020-04-12 15:51:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار تاریخ کو " واشنگٹن پوسٹ" نے ایک تحقیقی مضمون شائع کیا جس میں کورونا وائرس کے بحران کے سامنے شروع کے ستر دنوں میں امریکہ کی ناکامی کا احاطہ کیا گیا ہے۔مضمون میں امریکی حکومت کے سینتالیس عہدہ داروں ،صحت عامہ کے ماہرین ،انٹیلی جنس حکام اور دیگر شخصیات کے انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں۔مضمون کے مطابق امریکہ نے وبائی صورتحال کے ابتدائی انتباہ کے ستر روز بعد اقدامات کا اغاز کیا ۔ یہ دو ماہ انتہائی اہم وقت تھا، جو ضائع کر دیا گیا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

مضمون کے مطابق آپسی اختلافات ، ملکی تنازعات اور قیادت میں اچانک تبدیلیاں وبا کے خلاف وائٹ ہاوس کے اقدامات میں رکاوٹ رہے۔ کئی ہفتوں تک امریکی صدر ٹرمپ بحران کا بمشکل تذکرہ کرتے ہی نظر آئے ، انہوں نے اپنی حکومت کے انٹیلی جنس حکام اور صحت عامہ کے ماہرین کے انتباہ کو نظر انداز کیا۔ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے وسیع پیمانے پر وبا سے متاثر ہونے کے امکان کو انتہائی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ اس تاخیر کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔


شیئر

Related stories