عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سولہ لاکھ سے تجاوز
2020-04-12 16:38:01
گیارہ تاریخ کو ڈبلیو ایچ او کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 1610909 تک جا پہنچی ہے جن میں ہلاکتوں کی تعداد 99690 ہے۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ اپریل تک باون ممالک میں 22073 طبی اہلکار کووڈ-۱۹ سے متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 522286 ہو چکی ہے جبکہ 20283 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ اس وقت کووڈ۔۱۹ کے باعث ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
حال ہی میں نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے طبی حلقوں نے کووڈ۔۱۹ کے باعث ہلاکتوں کے درست سرکاری اعداد و شمار سے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔