چین کا کھلا پن غربت کے خاتمے میں مدد گارہے، معروف جرمن سرمایہ کار کی رائے

2020-04-13 11:17:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار بیس میں چین میں غربت کا مکمل طور پر خاتمہ ہورہا ہے۔ چین میں کووڈ-۱۹ وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جارہا ہے۔جرمنی کے معروف سرمایہ کار پیٹر جنجین نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو ویتے ہوئے کہا کہ چین نے دنیا میں غربت کے خاتمے کے لئے بڑی خدمات سرانجام دی اور متعدد ترقی پذیر ممالک کے لیے مثال قائم کی ہے۔پیٹر جنجین وبا کے بعد چین کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جرمنی اور چین مزید قریبی تعاون کے ذریعے مشترکہ طور پر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین غربت کے خاتمے کے عمل میں مارکیٹ کی معیشت پر قائم رہتا ہے اور اسٹارٹ اپ کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں چین نے علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت بھی کی ہے۔ان کی رائے میں چین کھلے پن کو وسعت دینے اور جدت کو اہمیت دینے کے باعث مسلسل آگے بڑھے گا۔


شیئر

Related stories