کووڈ۔۱۹ کی تازہ ترین صورتِ حال پر ڈبلیو ایج او کی رپورٹ
2020-04-13 11:57:19
عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق بارہ اپریل تک چین کے علاوہ دنیا بھر میں کووڈ ۔۱۹ کے کل سولہ لاکھ تیرہ ہزار ایک سو چھ کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار چھ سو تین تک ہو چکی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں جہاں وبا سنگین ہے ، وبائی اعداد و شمار میں بہتری کی علامات ظاہر ہو رہی ہے۔ امریکی ریاست نیو یارک میں ہسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد پہلی بار کم ہوئی ہے ، اٹلی میں تشویشناک کیسز کی تعداد میں مسلسل نواں دن ہے کہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور فرانس میں بھی سنگین کیسز کی تعدادمیں لگاتار چوتھا روز ہے کہ کمی ہو رہی ہے۔