برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کووڈ۔۱۹ سے صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ
2020-04-13 17:12:55
برطانیہ میں صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کووڈ۔۱۹ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10,612ہو چکی ہے ۔بارہ تاریخ تک ملک میں 84,279 مصدقہ مریض سامنے آ چکے ہیں ۔اس سے قبل برطانوی ایوان وزیر اعظم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو صحت کی بہتر صورتحال کے باعث ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
بورس جانسن نے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں " نیشنل ہیلتھ سروس" کے طبی عملے کا اُن کی جان بچانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایک ساتھ مل کر کووڈ۔۱۹ کے چیلنج پر قابو پانے کا عزم دوہرایا۔اسی روز برطانوی حکومت کی جانب سے ترقی پزیر ممالک میں انسداد وبا کے لیے 248.9ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔