عالمی ادارہ صحت اور چین پر لگائے گئے بے بنیاد امریکی الزامات پر عالمی ادارہِ صحت کا رد عمل
2020-04-14 11:27:38
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر سست ردعمل کا الزام لگایا تھا۔اس حوالے سے تیرہ اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے ا یمرجنسی پروجیکٹ کی ٹیکنیکل ڈائریکٹرماریہ وان کوکوف نے ایک پریس کانفرنس میں سلسلہ وار حقائق کے ذریعے مذکورہ الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے پھیلاو کے ذریعے کو اہمیت دی۔اور اس وقت پیش کردہ تجاویز اب بھی موثر ثابت ہورہی ہیں۔
چین پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے ماریہ وان کوکوف نے کہا کہ چین نے بارہ جنوری کو وائرس کے جینز کی ترتیب شیئر کی تاکہ پی سی آر ٹیسٹ کو تیزی سے عمل لاتے ہوئے اس کو دنیا تک پہنچایا جا سکے ۔