پابندیاں اٹھانے کے لیے مختلف ممالک کو طے کردہ چھ معیارات پر پورا اترنا ہو گا،ڈبلیو ایچ او
تیرہ اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ کچھ ممالک اور کمیونٹیز گزشتہ کئی ہفتوں سے معاشی و معاشرتی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔کچھ ممالک غور کررہے ہیں کہ کب ان پابندیوں کو اٹھایا جائے ، کچھ ممالک سوچ رہے ہیں کہ کیا نئی پابندیاں لگائی جائیں یا نہ لگائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کی حفاظت اور وائرس کے حوالے سے پائی جانے والی معلومات کے مطابق فیصلہ کیا جانا چاہیئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کنٹرول انداز میں بتدریج یہ پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں۔عالمی ادارہ صحت چودہ تاریخ کو تازہ ترین تجاویز پیش کرے گا۔مختلف ممالک یہ چھ معیارات پورے کر کے پابندی اٹھانے پر غور کرسکتے ہیں: ۱۔وبا کی موثر روک تھام اور کنڑول؛۲۔ صحت کا نظام ہر کیس کا پتہ لگانے ، جانچ کرنے تشخیص کرنے اور آئسولیٹ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے؛۳۔ مخصوص ماحول میں وبا پھوٹنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہو مثلاً نرسنگ ہومز وغیرہ ؛۴۔ دفاتر و دیگر کام کرنے کے مقامات ، اسکول سمیت عوامی مقامات پر لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہوں ؛ ۵۔ بیرونِ ملک سے آنے والے کیسز پر قابو پایا جاسکتا ہو؛۶۔ کمیونٹیز کو حفاظتی تدابیر اور وبا سے متعلق آگاہی ہو۔
ٹیڈروس ایڈہانوم نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کو جامع اقدامات اختیار کر کے وبا کی روک تھام کی رفتار کو سست کرنا چاہیئے۔