چین میں معیشت کی جلد بحالی کے امکانات : جرمن جریدہ

2020-04-14 20:00:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جرمن ہفت روزہ جریدے "فوکس" نے 13 اپریل کو ایک مضمون میں چین میں سرمایہ کاری کی اہم وجوہات پر روشنی ڈالی۔ مضمون کے مطابق چین میں کووڈ-۱۹ وبا کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے اور معیشت کی جلد بحالی کے قوی امکانات نظر آ رہے ہیں۔ صنعت کار اور سرمایہ کار بھی پرامید ہیں۔ اس وقت چین میں سرمایہ لگانے کی چار اہم وجوہات ہیں۔

موجودہ صورتحال میں یورپ اور امریکہ میں وبا پھیل رہی ہے جب کہ چین نے اس وبا کی روک تھام میں پیش رفت کی ہے جس سے دنیا کو بھی اس بحران سے نکلنے کی امید مل رہی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی ایک بار پھر ممکن ہے۔

دوسرا نمایاں پہلو موجودہ بحران میں یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹس کی نسبت چینی اسٹاک مارکیٹ کی مضبوطی ہے۔ تیسرا ، حال ہی میں ، چند بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے "ٹینسنٹ" سمیت دیگر چینی کمپنیوں کے حصص خریدے ہیں جو بڑے سرمایہ کاروں کی چینی کمنپیوں میں دلچسپی کا مظہر ہے۔

چوتھا ، چین میں مقامی سطح پر طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا تقریبا ساٹھ فیصد صارفین کے اخراجات سے حاصل ہوتا ہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی برآمدات پر چینی معیشت کا انحصار کم ہو رہا ہے


شیئر

Related stories