روسی وزیرخارجہ کا "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے " کے تصور کو خراج تحسین
2020-04-15 10:57:36
چودہ اپریل کو روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے عالمی دلچپسی کےاہم ترین امور کے حوالے سے روسی اورغیرملکی ذرائع ابلاغ کو آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس نے متعدد ممالک کو مدد فراہم کی ہے۔ تاہم روس کے خلاف نفرت انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔یہ کچھ سیاستدانوں کی جانب سے ان کا فطری ردعمل ہے۔روس ، چین نیز دوسرے ممالک کی ترقی کو روکنے کے لیے دیئے جانے والے بیانات منفی ہیں اور یہ تضاد ات کو مزید پیچیدہ بنائیں گے۔
روسی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وبا کے بعد عالمی خطرنات سے نمٹنے میں مختلف ممالک اور کثیرالجہت تنظیموں کے کردار کا دوبارہ جائزہ لیا جانا چاہیئے۔مستقبل میں چین کے پیش کردہ "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے" کےتصور کی اہمیت زیادہ بڑھے گی۔اس تصور کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مختلف ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنایا جائے ۔