امریکہ فلپائن میں "پریشانیاں " پیدا کررہا ہے، فلپائن

2020-04-15 10:59:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ اپریل کی شام کو فلپائن کے صدر روڈریگو رو ڈوٹرٹے نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے باعث فلپائن کی حکومت کو اٹھارہ لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنی ہے، اسی وجہ سے حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس کے علاوہ فلپائن کو امریکہ کی جانب سے پیدا کردہ پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلپائن کے صدر نے کہا کہ امریکہ میں وبا پھوٹنے کے باعث طبی عملے کی شدید کمی ہورہی ہے۔ اسی لیے امریکی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نرس کی حیثیت سے اہل افراد امریکی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور امریکہ اسی روز ویزا بھی جاری کر دے گا تاکہ ایسے باصلاحیت افراد جلد از جلد فلپائن سے امریکہ جاسکیں۔فلپائن کے صدر نے طبی عملے سے اپنے وطن کو نہ چھوڑنے کی اپیل کی ۔

دس اپریل کو فلپائن کی حکومت نے قومی صحت عامہ کے ہنگامی حالات ختم ہونے تک طبی عملے ، مائیکرو بائیولوجسٹ اور دیگر ہیلتھ ورکرز کےبیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن جو لوگ پہلے ہی مزدوری کے معاہدے کر چکے ہیں انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت ہے۔


شیئر

Related stories