امریکی صدر کا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان
2020-04-15 11:02:16
چودہ اپریل کو وائٹ ہاوس میں کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈنگ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔انہوں نے عالمی ادارہ صحت پر الزامات عائد کیے کہ وبا سے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ نہیں کیا گیا ، وبا سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر پیش نہیں کی گئیں اور "عالمیگر وبا" کا اعلان بھی بروقت نہیں کیا گیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو اس سب کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔
یاد رہے کہ سات اپریل کو صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطرناک حد تک سست رد عمل دیا گیا اور یہ بھی کہا کہ اس ادارے کا جھکاو چین کی جانب ہے اور یہ اس کی منشا کے مطابق کام کر رہا ہے ہے۔انہوں نے دھمکی دی تھی کہ عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈنگ کو روکا جائے گا۔