سربیا کے صدر کا چینی امداد پر اظہارِ تشکر
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے تیرہ اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعے چین کی طرف سے سربیا کی امداد پر چین کاشکریہ ادا کیا۔
بارہ اپریل کو ، سربیا کے وزیر صحت زلاٹبور لونکار نے بھی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وباء کے آغاز سے ہی ہمیں چینی طبی ماہر ین کی ٹیم کی مدد حاصل رہی ہے ۔ چینی ماہرین نے سب سے پہلے اس مسئلے کو دریافت کیا اور مشکلات پر قاپو پانے میں ہماری مدد کی۔ چینی ماہرین کی تجاویز میں سے ایک یہ ہے کہ کم تشویشناک مریضوں کو زیادہ سے زیادہ آئسولیٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو متاثر نہ کریں۔ یہ اقدام دوسرے بہت سے ممالک بھی استعمال کر رہے ہیں۔
تیرہ اپریل کو چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو سربیا میں آئے ہوئے چوبیس دن ہو چکے ہیں۔ ابھی تک ، سربیا میں تشخیص شدہ نوول کورونا وائرس کے کل 4،465 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ، 94 اموات ہوئی ہیں جب کہ 400 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔