کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے ہرجانہ مانگنا ناقابل قبول ہے : روسی وزیرِ خارجہ

2020-04-15 12:27:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ اپریل کو ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حالیہ اہم بین الاقوامی معاملات پر روسی اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اور خطوں کی طرف سے کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے ہرجانہ مانگنے کے دعوے عجیب اور ناقابل قبول ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارے چینی دوستوں نے اپنے ملک میں وبا کی صورتحال پر قابو پا لیا ہے ، اور اب ان کی معیشت معمول پر آرہی ہے ، لیکن وہ "خود غرضی "سے کام لینے والے نہیں ہیں۔ چین اپنے تجربات کا تبادلہ کر تے ہوئے دوسرے ممالک کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ ہم ایسے تبصرے سن رہے ہیں کہ چین کو وبا پھیلانے اور وبا سے متعلق بروقت معلومات جاری نہ کرنے کی وجہ سے ہرجانہ دینا چاہیے ،مگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تصور انسانی اخلاقیات کی نچلی سطح سے بھی تجاوز کر گیا ہے اور یہ بد اخلاقی ہے۔ برطانیہ میں کچھ لوگوں کا یہ بھی استدلال ہے کہ اگر چین بھاری معاوضہ ادا نہیں کرتا ہے تو چین کے بیرونی ممالک میں موجود اثاثوں کو ضبط کر لیا جائے گا ۔یہ بیان "ناقابل قبول" ہے ، خاص طور پر اس وقت اور بھی غلط ہے کہ جب یہ خیال رائے عامہ کی بجائے سرکاری اہلکاروں کی طرف سے سامنے آ رہا ہے۔ یہ آواز بنیادی طور پر مغربی ممالک کی جانب سے اٹھائی جا رہی ہے اور ہمیں بے بنیاد اندازے نہیں لگانے چاہیں ۔


شیئر

Related stories