جی 20 وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنر کی میٹنگ میں غریب ترین ممالک کو قرض کی ادائیگی معطل کرنے کی اجازت

2020-04-16 11:25:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ اپریل کو جی 20 وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنر کی ویڈیو کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جی 20 کے ممبر ممالک نے صحت اور طبی شعبے میں ضرورت مند ممالک کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، اور رواں سال یکم مئی سے سال کے آخر تک غریب ترین ملکوں کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس کے ساتھ ہی نجی بانڈ ہولڈرز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھی اس عمل میں شامل ہوں۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کورونا وائرس نمونیا کی وبا نے عالمی معیشت کو "دی گریٹ ڈپریشن" کے بعد سے اب تک آنے والے سب سے سنگین معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔تمام ممالک کو معاشی بدحالی کو روکنے کے لئے ضروری پالیسیاں اپنانی چاہیں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک سمیت عالمی تنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون کرنا چاہئے۔
جی 20 کے موجودہ چیئرمین، سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کی مشترکہ کاوشوں کے باعث اس شدید دباؤ کے باوجود بھی وہ عالمی معیشت کی ترقی کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔


شیئر

Related stories