عالمی اتحاد برائے ویکسین امیونائزیشن جیسی تنظیمیں انسداد وبا کے لیے چین کی تعریف اور ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی تصدیق کرتی ہیں
پندرہ اپریل کو ، امریکہ کی گیٹس فاؤنڈیشن نے انسداد وبا کے موضوع پر ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ عالمی اتحاد برائے ویکسین امیونائزیشن (گیوی) اور وبا سے بچاؤ کے انوویشن الائنس (سی ای پی آئی) کے سربراہان نے موثر انداز میں اس وبا کا مقابلہ کرنے پر چین کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔
عالمی اتحاد برائے ویکسین امیونائزیشن کے سی ای او ڈاکٹر برکلے کا خیال ہے کہ وبا کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں ، انہوں نے وسیع پیمانے پر دنیا کے دوسرے ممالک اور خطوں کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چین نے نا صرف مختلف چینلز کے ذریعے اپنے انسداد وبا کے تجربات کا مختلف ممالک کے ساتھ عملی طور پر تبادلہ کیا ہے ، بلکہ چینی مرکزی حکومت ، مقامی حکومتوں ، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ماسک ، حفاظتی لباس اور وینٹیلیٹرز فراہم کیے ہیں۔ اب تک ، چین نے طبی ماہرین کے تیرہ گروپس پاکستان، کو اٹلی ، ایران اور عراق سمیت 11 ممالک میں بھیجا ہے۔اس کے علاوہ چین نے انسداد وبا کے لیے ڈبلیو ایچ او کو دو کروڑ امریکی ڈالر کی امداد دی ہے۔