امریکہ کی ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد کی معطلی تمام انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ لانسیٹ کے چیف ایڈیٹر
2020-04-16 11:43:41
پندرہ اپریل کو عالمی شہرت یافتہ طبی جریدے "دی لانسیٹ" کے چیف ایڈیٹر رچرڈ ہارٹن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکی حکومت کا ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد معطل کرنے کا فیصلہ تمام انسانیت کے خلاف جرم ہے۔انہوں نے ہر سائنس دان ، طبی کارکن اور عام انسان سے عالمی یکجہتی کو دیئے جانے والے اس دھوکے کا بائیکاٹ کرنے اور اس کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا۔
رچرڈ ہارٹن نے سوشل میڈیا کے ذریعے امریکہ کے قومی ادارہ برائے الرجی و وبائی امراض کے ڈائریکٹر انتھونی فوسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ڈبلیو ایچ او پر عائد کردہ الزامات جھوٹے ہیں ،" براہ کرم اپنے صدر کی اصلاح کریں کہ وہ حق کی طرف کھڑے ہوں "۔