وبا کے خلاف جنگ میں چین کے اقدامات قابل تقلید ، نیپال میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر

2020-04-16 16:28:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کو نیپال میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر اگنی پرساد ساپ کوٹا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین میں ملکی کوششوں سے قلیل مدت میں کووڈ-۱۹ کے خلاف مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ چین کے اقدامات کارآمد اور قابل تقلید ہیں۔وبا کے خلاف چینی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کے اقدامات اپنائے جن پر آغاز میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا مگر بعد کے حقائق نے وائرس کے پھیلاو کی روک تھام میں ان اقدامات کی افادیت ثابت کی ہے۔نیپال نے بھی وبا کی سنگینی کے بعد نسبتاً سخت لاک ڈاؤن کے اقدامات اپنائے ہیں جس سے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ چین نیپال سمیت متعدد ممالک کوا مداد و حمایت فراہم کر رہا ہے جو ذمہ دارانہ رویے کا مظہر ہے۔


شیئر

Related stories