امریکہ کے مختلف حلقوں کی جانب سے وفاقی حکومت کی وبا کے بارے اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی اور عدم توجہی پر سوال

2020-04-18 18:53:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت امریکہ میں نوول کورونا وائرس کی وبا کے تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ اس تناظر میں امریکی وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے مختلف بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

امریکہ نے بارہا کہا کہ چین نے دوسرے ممالک اور عالمی ادارہ صحت کو وبائی صورتحال کے بارے میں بروقت معلومات فراہم نہیں کیں ۔ لیکن سب جانتے ہیں کہ چین نے تین جنوری کو امریکہ کو وبا سے آگاہ کیا ۔ اس بات کا ثبوت امریکہ کے کافی میڈیا اداروں کے شائع کردہ مضامین میں موجود ہے ۔ درحقیقت ، امریکی وفاقی حکومت کو سب پتہ تھا، نام نہاد "لاعلمی" وبا کی روک تھام میں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ایک حیلہ ہے۔امریکی حکومت وبا کے پھیلاو کی ذمہ داری چین پرڈالنے کی کوشش کر رہاہے ۔

اس مقصد کیلئے نوول کورونا وائرس کو چائنیز وائرس قراردینے کی کوشش کی ۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار امریکہ میں وبا کے وسیع پیمانے پر پھِیلاو کی ذمہ داری سابق اوباما حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی ۔ دراصل امریکی صدر ٹرمپ وبا کے پھیلاو سے خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔


شیئر

Related stories