طبی حفاظتی لباس کی شدید کمی کو پورا کرنے کیلئے برطانیہ چین سے خریداری کرے گا

2020-04-19 18:13:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انگلینڈ پبلک ہیلتھ ایجنسی نے سترہ تاریخ کو کہا کہ اگر ہسپتالوں میں پیشہ ورانہ حفاظتی لباس ختم ہوجاتا ہے ،تو ڈاکٹروں اور نرسوں کو نوول کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے ڈسپوزایبل پلاسٹک کا تہبند پہننا پڑے گا ۔ برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس کے سپلائرز کے مطابق کچھ ہسپتالوں کے اسٹاک میں حفاظتی لباس اس ہفتے کے آخر میں ختم ہوجائے گا۔ رائل سوسائٹی آف نرسنگ کی تحقیقات کے مطابق فرنٹ لائن میں برسر پیکار تقریباً پچاس فیصد طبی عملے کو ڈسپوز ایبل ذاتی حفاظتی سازوسامان دوبارہ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔

برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس کے سپلائرز کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی ایسا مینوفیکچر نہیں ہے جو بڑی پیمانے پر پیشہ ور انہ حفاظتی لباس تیار کرسکے۔ اس ادارے نے کہا کہ چین اب پیشہ ورانہ حفاظتی لباس کا اہم سپلائر ہے ، اور برطانیہ میں بڑے سپلائرز چین سے بھرپورخریداری کررہے ہیں۔

برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی تحفظ کے کے ادارے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کی صبح نو بجے تک برطانیہ میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو سترہ ہوگئی ہے۔ اور مقامی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کی سہ پہر پانچ بجے تک ہسپتالوں میں اموات کی تعداد پندرہ ہزار چار سو چونسٹھ بنتی ہے۔


شیئر

Related stories