اتحاد سے وبا کا مقابلہ کیاجانا چاہیے ،برطانوی 48گروپ کلب کے چیئرمین
برطانیہ کے48گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیرینے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چند امریکی اور برطانوی سیاستدان کووڈ-۱۹ سے متعلق دوسروں پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ایسےغیرذمہ دارانہ رویوں سے موجودہ مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ اس وقت اتحاد سے وبا کا مقابلہ اور دوسرے ممالک کے کامیاب تجربات سے استفادہ ہی ٹھوس اور کارآمد عمل ہے۔
اسٹیفن پیریکے مطابق چندممالک کے سیاستدانوں نےانسداد وبا میں ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی ہےجس سے نہ صرف اُن کی توجہ منتشر ہوئی ہے بلکہ وہ اس وقت لازمی ترجیحات سے بھی دور ہو رہے ہیں ۔
اسٹیفن پیری نے زور دیا کہ چین ،جنوبی کوریا ،سنگاپور اور جرمنی میں انسداد وبا سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اوران ممالک نے قطعاً دوسروں پر الزام تراشی نہیں کی ہے۔ مذکورہ ممالک انسداد وبا پراپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور وسائل کی تیزرفتار اور معقول تقسیم سمیت مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نےطبی علاج معالجے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وسائل کو موثر طور پر مربوط کرنے کو کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔