عالمی ادارہ صحت کا انسداد وبا میں افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات سے ہوشیار رہنے پر زور
عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ انسداد وبا کے دوران "معلومات کے وبائی امراض" سے بھی بچنے کی کوشش کی جائے ۔ اس کا مطلب وسیع پیمانے پر غیر مصدقہ معلومات کا سامنے آنا ہے جوانسداد وبا کی کوششوں میں مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹینے رواں برس جنوری سے مارچ تک کووڈ-۱۹ سے متعلق دو سو پچیس معلومات کا تجزیہ کیا جنہیں"فیک" یا "گمراہ کن" قرار دیا گیا ہے ۔ان میں سےاٹھاسی فیصدمعلومات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی ہیں ۔مثلاً چند حلقوں کے دعوے سامنے آئے کہ بلند درجہ حرارت ، گرم پانی سے نہانےیا پھر لہسن کھانے سے کووڈ-۱۹ سے بچا جا سکتا ہے۔
عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔اس نازک لمحے میں درست اور شفاف معلومات کی فراہمی نہایت اہم ہے۔ اگر غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاوجاری رہا تواس سے وبا کے انسداد کے لیے تمام افراد کی کوششوں کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔