عالمی ماہرین چینی معیشت کی بحالی کے حوالے سے پر امید

2020-04-21 12:03:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین کے قومی شماریات بیورو نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے اقتصادی اعدادوشمار جاری کیے ۔اس حوالے سے بھارت کے گلوبل سینٹر فار چائنیز اسٹڈیز کے ڈائریکٹرپراسون شرما نے کہا کہ چینی معیشت بحال ہو رہی ہے اورچین بدستور عالمی اقتصادی ترقی کے عمل میں خدمات سرانجام دے گا۔

پراسون شرما نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ کووڈ-۱۹ وبا کے باعث پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،لیکن عالمی مالیاتی فنڈکے دو ہزار اکیس کے اقتصادی شرح نموکے تخمینوں میں چین دنیاکے سرفہرست ممالک میں شامل ہے جوچین کی اقتصادی ترقی پر عالمی برادری کے اعتماد اور پرامیدی کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کے پس منظر میں ہرملک کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوا ہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ تھااور اس وقت انسداد وبا کی بہتر صورتحال کے باعث اس ضمن میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اقتصادی بحالی کے حوالے سے چین کی بڑی ملکی منڈی ، مستحکم اقتصادی ڈھانچہ اور مضبوط اقتصادی قوت اہم عوامل ہیں۔جب تک معیشت معمول پر واپس لوٹتی ہے، تب تک اقتصادی ترقی کی قوت کوفوری عمل میں لایا جائے گا۔


شیئر

Related stories