کووڈ۔19 کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تمام معلومات کا بروقت تبادلہ کیا گیا ہے ، ڈبلیو ایچ او
بیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہمائیکل ریاننے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کووڈ19-کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او اور امریکی ادارے سی ڈی سی کے درمیان یکم جنوری سے مسلسل تعاون جاری ہے۔ سی ڈی سی کے پندرہ اہلکاروں سمیت امریکی حکومت کے دو اہلکار بھی عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون میں شامل رہے ہیں۔ اسی حوالے سےعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گبریسس نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ آغاز سے ہی کسی بھی قسم کی معلومات پوشیدہ نہیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر اتحاد کے فقدان کے باعث وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ نوول کورونا وائرس ایک ایساخطرناک وائرس ہے جو انسانوں، سیاسی جماعتوں اور ممالک کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اس وائرس کوایک دوسرے کے خلاف محاز آرائی یا سیاسی آلہ کار کے طور پر مت استعمال کیا جائے کیونکہ ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔