امریکہ میں خام تیل کی قیمت تاریخ کی کم ترین منفی سطح پر آ گئی

2020-04-21 13:20:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس اپریل کو امریکہ میں مئی کے لیے خام تیل کی قیمت منفی37.63ڈالر فی بیرل تک گر گئیں۔ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ خام تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔

امریکہ میں" ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ" کے تحت تیل کی قیمت منفی کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔یہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں کا ایک بینچ مارک ہے۔منفی سطح سے مراد لی جاتی ہے کہ تیل ساز اداروں کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ لہذا تیل ساز ادارے،تیل متعلقہ خریداروں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں اضافی اخراجات برداشت نہ کرنا پڑیں اور خریداروں کو تیل ساز اداروں کی جانب سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں تیل کی طلب میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عوام لاک ڈاؤن میں ہیں۔


شیئر

Related stories