ماہرین نے نوول کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے دعوے بے بنیاد قرار دیے ہیں
حال ہی میں آسٹریلیا کےوائرولوجی اور وبائی امراض کے متعدد ماہرین نے نوول کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے دعوے بے بنیاد قرار دیے ہیں۔
وائرس کا مطالعہ کرنے والی ایک عالمی ٹیم نے مارچ میں برطانوی جریدے" نیچر میڈیسن"میں ایک مضمون شائع کیا جس میں اس وائرس کو قدرتی قرار دیا گیا ہے ۔ٹیم میں شامل آسٹریلوی ماہر ایڈورڈ ہومز نے کہا کہ نوول کورونا وائرس میں ایسی کوئی خاصیت نہیں جو یہ بتا سکے کہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے پروفیسر نائجل میک ملن نے کہا کہ سائنسی کمیونٹی ہمیشہ سے نئے وائرس سے متعلق تحقیق کے لیے تیار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی حکومتوں کے پاسنئے وائرس سے نمٹنےکے لیے میکانزم بھی موجود ہے لیکن امریکہ برطانیہ جیسے ممالک نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی انسانوں کو وبا کا سامناہو گا ۔ لہذا سب سے اہم بات اسسے سبق سیکھتے ہوئےغلطیوں کا نہ دوہرانا ہے۔
آسٹریلیا کی لا ٹروبے یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرحسن ولینے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے دعوے بے بنیاد ہیں اور بعض حلقے سیاسی مقاصد کے لیے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔