جی 77اور چین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی حمایت کا اعلان
انیس تاریخ کو جی77اور چین کی جانب سے ایک بیان میں انسداد وبا میں عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار کو بھرپور سراہا گیا ہے۔ اس سے قبل تین اپریل کو جی77کی جانب سے انسداد وبا سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا تھاجبکہ اس مرتبہ خاص طور پر عالمی ادارہ صحت کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہ جدید انسانی تاریخ میں صحت عامہ سے متعلق سنگین عالمی بحرانوں میں سے ایک ہے۔اس وقت انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جی77نے انسداد وبا میں ڈبلیو ایچ او کےرہنما کردار کو بھرپور سراہا اور عالمی ادارےکی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کردہ تکنیکی رہنمائی اور تربیت کی تعریف کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انسداد وبا میں عالمی اتحاد کو کلیدی اہمیت حاصل ہونی چاہیےاور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عالمی برادری متحد ہو کروبا پر قابو پاتے ہوئے ممکنہ نقصانات میں کمی کے لیے کوشش کرے گی۔بیان کے مطابق عالمی برادری اشد امداد کے حامل ممالک اور جزوی طور پر متاثرہ ممالک کی امداد کے لیےسائنسی رہنمائی ، تربیت ، بنیادی طبی سامان اور ریلیف سروس فراہم کرے۔
مختلف ممالک سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی حمایت کو فروغ دیں کیونکہ انسداد وبا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت ترقی پذیر ممالک کی امدادمیں اہم اور کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
بیان میں ایک مرتبہ پھر کہا گیا کہ وائرس انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے ۔ انسداد وبا کے لیے عالمی اتحاد اور تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔