امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ بیس ہزار سے متجاوز ،ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے امریکہ داخلے پر ساٹھ روزہ پابندی عائد

2020-04-22 11:27:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی جونز ہاپکنزیونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اکیس تاریخ تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ بیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد44,228تک جا پہنچی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران تارکین وطن کے امریکہ داخلے پر ساٹھ روز کی پابندی عائدکرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ غیرقانونی تارکین وطن کی اپنےاپنے ممالک میں واپسی کے عمل میں بھی تیزی لا رہا ہے۔حال ہی میں میکسیکو ، ہیٹی اور گوئٹے مالا کی حکومتوں نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سےوطن واپس بھیجے جانے والے غیرقانونی تارکین وطنوں میں کووڈ-۱۹ کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ اینڈی لیوننے سوشل میڈیاپرایک بیان میں کووڈ-۱۹ وبا کے دوران غیرقانونی تارکین وطن کو ، وطن واپس بھیجنا غیراخلاقی قرار دیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق امریکہ کے انسداد امراض مرکز کے ڈائریکٹررابرٹ ریڈ فیلڈ نےخبردار کیا کہ موسم سرما میں فلو اور کووڈ-۱۹دونوں امراض کے باعث امریکہ مزید سنگین وبائی صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔



شیئر

Related stories