عالمی تنظیموں کا دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم

2020-04-22 15:32:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سعودی عرب کی تجویز پر جی ٹونٹی کے وزراء زراعت کا خصوصی ویڈیو اجلاس اکیس اپریل کومنعقد ہوا۔اجلاس میں جی ٹونٹی ممالک کے اراکین ،اقوام متحدہ کے تحت خوراک اور زراعت کی تنظیم سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران چین کی جانب سے زرعی سرگرمیوں کی بحالی،زرعی مصنوعات کے تجارتی نظم و نسق اور مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھنے اور کثیرالطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی تجویزپیش کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ دنیا بھرمیں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیاکہ عالمی منڈی میں خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتار چڑھاؤکے اقدامات سے گریز کیا جائے اور غریب ترین اور کمزور حلقوں کے لیے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔


شیئر

Related stories