چین سے باہر دوسرے علاقوں میں نوول کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2312966تک پہنچ گئی: ڈبلیو ایچ او

2020-04-22 19:35:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی اکیس تاریخ کو جاری کردہ تازہ تریں اعدادوشمار کے مطابق چین سے باہر دوسرے علاقوں میں نوول کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2312966تک پہنچ گئی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کی وبا کے بارے میں یومیہ رپورٹ کے مطابق وسطی یوروپی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کی صبح 10 بجے تک ، چین سے باہر کورونا وائرس کے 82،993 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ کل تعداد 2،312،966 ہوگئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز چین کے باہر اموات کی تعداد 5109رہی جس سے کل اموات کی تعداد 158314 تک جا پہنچی ہے ۔

اسی طرح عالمی سطح پر کورونا وائس کےتصدیق شدہ کیسز میں گزشتہ روز 83،006 کا اضافہ ہوا جس سے کل تعداد2397216 پہنچی ۔ اسی طرح پچھلے دن5109 اموات کے اضافے کے ساتھ کووڈ۔۱۹ سے کل اموات کی تعداد 162956 تک پہنچ گئی ہے ۔


شیئر

Related stories