کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیارکیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں، امریکی محقق

2020-04-23 11:10:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس تاریخ کوامریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسراین لپکینجنہیں "وائرس ہنٹر"کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے امریکی میڈیا سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ تو کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی لیبارٹری سے وائرس کے اخراج کے کوئی شواہد ہیں۔

پروفیسراین لپکین نے کہا کہاُن کے مطالعے کے مطابق یہ وائرس مخصوص قسم کی چمگادڑ سے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر تین پانچ برسوںبعدایک نئی وبائی صورتحال درپیش ہوتی ہے، یہانسانوں کی جانب سے فطری مسکن کو تباہ کرنے، مجبوراً مہاجرت اور غربت کے نتائج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ " یہ مسئلہ خود انسان کاپیدا کردہ ہے"۔

یاد رہے کہ مارچ کے اواخر میں پروفیسراین لپکینکے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی اور تاحال وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔


شیئر

Related stories