عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چوبیس لاکھ سے متجاوز
2020-04-23 11:15:54
ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عالمی سطح پرکووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد2475723تک جا پہنچی ہے جبکہہلاکتوں کی تعداد169151ہے ۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی بائیس تاریخ کی رپورٹ میںپینتیس ریاستوں کے اعدادوشمار کے مطابق ،نرسنگ ہومز سمیت طویل مدتی نگہداشت کے اداروں میں کم از کم10783افراد کووڈ-۱۹ کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کل تیرہ لاکھ عمررسیدہ افراد نرسنگ ہومز میں زیر نگہداشت ہیں۔
اسی روز سی این این کے مطابق امریکی نیوی کے چھبیس فوجی جہازوں سے کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔امریکی نیویکے تقریباً297جنگی جہازفعال ہیں جن میں سے نوےجہازوں میں وبائی کیسز کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔بائیس اپریل تک امریکی فوجی اہلکاروں میں دو ہلاکتوںسمیت کل3578مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔