برطانوی قانون ساز کی چین مخالف گمراہ کن بیانات پر کڑی تنقید
2020-04-24 11:05:11
کنزرویٹوپارٹی سے وابستہ برطانوی رکن پارلیمنٹ مارک لوگان نے تیئیس اپریل کو دی ٹائمز پر ایک تبصرے میں چین مخالف گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز بیانات پرکڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت برطانوی ذرائع ابلاغ میں چین پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری سے جس کے باعث لوگوں میں چین سے وابستہ چیزوں کے بارے میں بدگمانی جنم لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حقائق کو سمجھنا ہو گا ۔مارک لوگان نے زور دیا کہ مختلف برطانوی حلقوں کوچین کے لیے احترام اور مفاہمت کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ عالمگیریت کے دور میں مغرب اور مشرق کو صرف اتحاد کی بدولت ہی کامیابی حاصل ہوگی۔