امریکہ کی متعدد ریاستیں مالیاتی مسائل سے دوچار
نیو یا رک ٹائمز کی تیئیس تاریخ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اقتصادی مندی کے باعث محصولاتی آمدن میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ متعدد امریکی ریاستوں اور مقامی حکومتوں کو مالیاتی مشکلات درپیش ہیں ۔ چند شہروں میں بجلی کی بچت کے لیےسٹریٹ لائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ کچھ ریاستوں اور مقامی حکومتوں نے فنڈزبچانے کے لیےپولیس عملے کو برخاست کیا ہے اور طبی شعبے ، تعلیمی اداروں اور نقل وحمل کے لیے مختص فنڈز میں کمی لائی ہے۔
چند ریاستوں کے گورنرز اور شہروں کے میئرز نے وفاقی حکومت اور کانگریس کو خطوط تحریر کیے ہیں جس میں سرکاری اہلکاروں کوادائیگی کے لیے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔تاہم ڈیموکریٹک پارٹی ابھی تک ریاستی حکومتوں کی امداد سے متعلق بیل آوٹ پلان کے حوالے سے ریپبلکن پارٹی کوقائل نہیں کر سکتی ہے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان محاز آرائی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
ریپبلکن سینیٹر میک کونیل مختلف ریاستوں کے لیے وفاقی امدادکی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ریاستیں "بنک رپسی روٹ" استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی قطعاً حمایت نہیں کی جائے گی کہ آئندہ نسلوں کا پیسہ مختلف ریاستوں کو پنشن کی ادائیگی کے لیےدیا جائے۔ اُن کے اس بیان پر مختلف ریاستوں کی جانب سے عدم اطمینان ظاہر کیا گیا ہے۔