امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے باعث پہلی ہلاکت کے حوالے سے اہم انکشافات , وبا رائے عامہ کے برعکس قدرے پہلے شروع ہو چکی تھی

2020-04-24 14:07:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ویب سائٹپولیٹکو کی بائیس تاریخ کو جاری خبرکے مطابق ، اکیس تاریخ کو کیلیفورنیا کی کاؤنٹی سانتا کلیراکیہیلتھ آفیسرسارا کوڈینےانکشاف کیا کہ حالیہ عرصے میںچھ فروری ، سترہ فروری اور چھ مارچ کو بالترتیب اپنے گھروں میں ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ یہ تمام افراد کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تھے۔یوں امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے باعث پہلیہلاکت چھ فروری کو قرار دی جا سکتی ہےجبکہ امریکی اعداد و شمار کے مطابقپہلیہلاکت انتیس فروری کو رپورٹ کی گئی تھی۔

سارا کوڈی نے مزید بتایا کہابتدائی تحقیقات کے مطابق فروری میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد نےکہیں کا سفر نہیں کیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ نے بھی بائیس تاریخ کو بتایا کہ حالیہ عرصے میںامریکہ کے دیگر علاقوں سے بھی یہ آثار سامنے آ رہے ہیں کہ امریکہ میں کووڈ-۱۹ کی وبا رائے عامہ کے برعکس قدرے پہلے شروع ہو چکی تھی۔

نیویارک ٹائمزنے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانتا کلیراکے نتیجے سے مراد لی جا سکتی ہے کہ اُسی وقت ہی کمیونٹی میں وبا کی شروعات ہوئیں اور یہامریکہ کی نااہلی کا ثبوت بھی ہے ۔رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگر وائرس کے وسیعپیمانے پر پھیلاؤکا جلد پتہ چل جاتا تومزید بہتر تیاریاں کی جا سکتی تھیں لیکن فروری میں انسداد وبا کی توجہ کا نکتہ دوسرے ممالک پر سفری پابندیاں تھیں۔


شیئر

Related stories