کیلیفورنیا میں کووڈ-۱۹ سے پہلی ہلاکت گزشتہ سال دسمبر میں ہونے کا امکان ہے، گورنر کیلیفورنیا

2020-04-25 16:04:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق تیئیس تاریخ کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے گورنرنیوزن نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس ریاست میں کووڈ-۱۹ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک سو پندرہ کا اضافہ ہوا۔ کیلیفورنیا میں کووڈ-۱۹کی وبا پھوٹنے کے بعد ایک ہی روز میں نئی اموات کی تعداد کا نیا ریکاڈ قائم ہوا۔

اس سے ایک روز قبل ریاست کیلیفورنیا کی سانٹا کلارا کاؤنٹی کی طبی آفسر کے مطابق اس کاؤ نٹی میں تین ایسی ہلاکتوں کے کیسز کی تصدیق کی گئی، جن کے بارے میں پہلے یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئے تھے۔ان میں سے کووڈ-۱۹ کی وجہ سے پہلی ہلاکت چھ فروری کو ہوئی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان تین کیسز نے پہلے کبھی بھی کسی ایسے علاقے کا سفر نہیں کیا تھا، جہاں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال شدید ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں ہلاکتوں کے ایسےکیسز کی تصدیق کی جائے گی، جن کے بارے میں پہلے معلوم نہیں تھا کہ وہ کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئے۔

بائیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے مذکورہ باتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ماہرین سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست بھر میں کووڈ-۱۹ سے متعلق اموات کے معاملات کا دوبارہ جائزہ لیں ، پہلی ہلاکت ممکنہ طور پر گزشتہ سال کے دسمبر میں ہوئی تھی۔


شیئر

Related stories