امریکی ریپبلکن پارٹی کی صدارتی انتخابی ایجنسی کی چین کو بد نام کرنے کی پالیسی : امریکی میڈیا

2020-04-26 11:48:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی حکومت نے چین پر الزام تراشی کو انسداد وبا کی پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے ۔ امریکی پولیٹکل نیوز ویب سائٹ " پولیٹکو " کی چوبیس تاریخ کی اطلاع کے مطابق اس پالیسی کو ریپبلکن امید واروں میں مقبول کرنے کے لیے پارٹی کی انتخابی ایجنسی نے ستاون صفحوں پر مشتمل ایک خصوصی یاد داشت تیار کی ،جس میں " کیا وبا ٹرمپ کی غلطی کی وجہ سے پھیلی ؟ اور "کیا وبا کا تعلق کسی نسل سے ہے " جیسے سوالات کے جواب میں چین کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مذکورہ مضمون میں چین کو بدنام کرنے کے تین نکات کی وضا حت کی گئی ہے ۔" چین نے وائرس کو چھپانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وبا پھیل گئی" ، ڈیموکریٹس نے "چین کے بارے میں انتہائی نرم پالیسی اختیار کی ہے " اور ری پبلکن "وائرس پھیلانے کے الزام میں چین پر پابندیوں کا اطلاق کرے گی ۔" اس پالسیی میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب پوچھا جائے کہ کیا ٹرمپ کی غلطی کی وجہ سے امریکہ میں وسیع پیمانے پر وبا پھیلی تو اس کا جواب دیا جائے کہ "یہ چین کی غلطی سے ہوا ہے کیونکہ چین نے وبا ئی صورتحال کو چھپائے رکھا اور غلط معلومات فراہم کیں ،اس لیے اس کی ذمہ داری چین پر ہے ۔" مضمون میں پالیسی کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیاہے کہ "چینی کمیونسٹ پارٹی کی" آمریت "کی وجہ سے چینی شہری زیادہ تکلیف میں ہیں۔ ہم ان کے ساتھ ہیں اور اس" بدعنوان "حکومت کی مخالفت کرتے ہیں جس نے اس وبا کو پھیلا یا ہے"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا "رہنما پالیسیاں " صرف وبا کے دوران ہی نہیں اپنائی گئی ، بلکہ ریپبلکن نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ وہ چین کو 2020 کے امریکی انتخابات کے مرکزی مسئلے میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔امریکی ریپبلکن سینیٹ کمیٹی کے ترجمان جیسی ہنٹ نے اس کی تردید نہیں کی ۔


شیئر

Related stories