امریکہ ایک " ناکام ملک " ہے : امریکی میڈیا

2020-04-26 11:49:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی جریدے " اٹلانٹک"میں بعنوان " ہم ایک ناکام ملک میں رہ رہیں ہیں " مضمون شائع کیا گیا ۔ مضمون میں امریکی حکومت پر تنقید کی گئی ہے کہ وبائی صورتحال کے سامنے سست روی کی وجہ سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے پورے دو مہینوں کا وقت ضائع کیا گیا ۔مضمون مین کہا گیاہے کہ امریکی رہنما بڑے پیمانے کے آفات کے سامنے بے بس ہیں ۔ وہ یا تو جان بوجھ کر آنکھیں بند کرتے ہیں ، یا قربانی کے بکرے کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں ، یا بے بنیاد باتیں کرتے ہیں اور یا جھوٹ بولتے ہیں ۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بد عنوان سیاسی طبقہ ، سخت افسر شاہی ، غیر اخلاقی معاشی نظام اور الجھے ہوئے عوام امریکی معاشرے کی "ناکامی" کی وجوہات ہیں اور موجودہ وبا نے لوگوں کو معاشرتی بد نظمی کی سنگینی سے واقف کروایا ہے۔

مضمون کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اس وبائی مرض کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ امریکہ کو لازمی طور پر ملک کے معمول کے نظام کو بحال کرنے کے ساتھ اس کی تعمیر نو کرنی چاہئے ۔


شیئر

Related stories