"دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی اعلی معیاری ترقی کے لیے تعاون کو مضبوط بنایا جایا گا، متعدد ممالک کے ماہرین کی امید

2020-04-26 13:17:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایک سال پہلے آج کے دن یعنی چھبیس اپریل دو ہزار انیس کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کی اعلی معیاری ترقی کا نیا مرحلہ شروع کیا جارہاہے ۔ پچھلے ایک سال کے دوران ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر مشترکہ ترقی کے اصول پر جاری رہی ۔ گزشتہ سال ، مجموعی طور پر 16 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے چین کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے لئے تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے ، جس سے متعلقہ دستاویزات کی کل تعداد 199 ہوگئی۔"دی بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے میں مزید ممالک شامل ہورہے ہیں۔ جس سے وہاں کے عوام کوبھی فائدہ ہورہا ہے۔

اگرچہ اس وقت عالمی وبا کی صورتحال سنگین ہے ، تاہم "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک اس وبا کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔ چین کے جنرل انتظامیہ برائے کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کی جانب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے لیے درآمدات اور برآمدات کی مالیت بیس کھرب ستر ارب چینی یوآن تک پہنچ گئی ، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کے تحت تعاون کرنے والے 52 ممالک میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت چار ارب بیس کروڑ امریکی ڈالر تک جا پہنچی ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے گیارہ اعشایہ سات فیصد زیادہ ہے۔

برطانوی رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے چیئرمین لارڈ جم او نیل نے کہا ہے کہ موجودہ وبا کے بحران کے بعد چین کی جانب سے پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو سے دنیا بھر کی اقتصادی بحالی اور ترقی کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔


شیئر

Related stories