ایک ہزار سے زیادہ تنظیموں اور افراد کی ٹرمپ سے ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنے کے فیصلے کو واپسی لینے کی اپیل
2020-04-27 12:05:16
دنیا کی ایک ہزار سے زیادہ تنظیموں اور افراد بشمول خیراتی اداروں ، طبی اداروں اور طبی ماہرین نے چوبیس تاریخ کو وائٹ ہاوس کے نام لکھے گئے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے۔ انہوں نے ٹرمپ حکومت سے ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کی اپیل کی ۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ایسے بے مثال اور انتہائی پیچیدہ عوامی صحت کے بحران میں ، ڈبلیو ایچ او کا کردار انتہائی اہم ہے۔امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک ڈبلیو ایچ او کے بغیر اکیلے اس وائرس کو ختم نہیں کرسکتے ۔ اس نازک وقت میں عالمی ادارہ صحت, صحت عامہ کے تحفظ کیلئے تمام ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔ اس مرحلے پر عالمی ادارے کو فنڈز معطل کرنا ، آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو پانی کی فراہمی روکنے کے مترادف ہے۔